پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان

0
7

مہنگائی سےپریشان شہریوں کےلئےاہم خبر،آئندہ 15روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤکےپیش نظرابتدائی ورکنگ تیارکی گئی ہے،جس کےمطابق پیٹرول6روپے60پیسےفی لٹرتک مہنگاہونےکاامکان ہےجبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپے 27 پیسےاضافےکاامکان ہے، مٹی کاتیل3روپے74پیسےاورلائٹ ڈیزل 2روپے23 پیسے فی لٹرسستاہونےکاامکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل بھجوائی جائےگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ نئی قیمتوں کااعلان کرےگی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15روزکےلئےنافذہوں گی۔
یاد رہے کہ حکومت نےجون کےآخری پندرہ دنوں کےلئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے 80 پیسے کااضافہ کیاتھاجس کےبعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ،جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 95 پیسے فی لیٹربڑھائی گئی،جس سے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کاہواتھا۔پھرنئےمالی سال کےآغازپروفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 8روپے36پیسےفی لیٹراضافہ کیا جس سےپیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 79پیسےفی لیٹرہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10روپے39پیسےفی لیٹرمہنگا ہونے سےہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔

Leave a reply