
سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ قانونی معاونت کادائرہ کار سپریم کورٹ تک وسعت دینےکافیصلہ کرلیا گیاہے۔
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےاجلاس کی صدارت کی۔،بلوچستان ہائیکورٹ،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے نمائندےاجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں بارایسوسی ایشنزاورلااینڈجسٹس کمیشن کےدرمیان تعاون کاجائزہ لیاگیا ،اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق انصاف کی فراہمی بہتربنانےکیلئےادارہ جاتی روابط مضبوط بنانےپر غور کیا گیا،ہر صوبےمیں لاکمیشن کےنمائندےتعینات کیےجائیں گے،نمائندےضلعی بارزمیں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے،ضلعی سطح پر انصاف کےمنصوبوں پرمؤثرعملدرآمدکی ہدایت کی گئی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ کم ترقی یافتہ اضلاع میں بنیادی ڈھانچےکی کمی پراظہارتشویش کیاگیا،غریب سائلین کومفت قانونی نمائندگی فراہم کی جائےگی،وکلاکوریاست کےخرچ پر50ہزارروپےتک معاوضہ دیاجائے گا،قانونی معاونت کادائرہ سپریم کورٹ تک وسعت دینےکافیصلہ کیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق بارزسےاہل وکلاکےنام نامزدکرنےکی ہدایت کی گئی ،وکلاکی تربیت کیلئےفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےپروگرامزسےفائدہ اٹھانےپر زور دیا گیا،تربیتی کیلنڈربارزکووسیع پیمانےپرتقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی،کراچی میں ہونےوالےاگلےاجلاس میں بارزکےمسائل پرمزیدمشاورت ہوگی،چیف جسٹس کاتمام اسٹیک ہولڈرزکوانصاف کی بہتری کیلئےمشترکہ کام کاپیغام جاری کردیاگیا۔
مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئےپھرخطوط ارسال
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسری اہلیہ سےعلیحدگی:اداکارفیروزخان نےخاموشی توڑ دی
جولائی 22, 2024 -
قومی اسمبلی کااجلاس طلب:19نکاتی ایجنڈاجاری
اگست 30, 2024 -
سپرہٹ فلم’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘بھارت میں کب ریلیزہوگی؟
اگست 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔