وزیراعلیٰ کی کرسی پرعوام اوراللہ نےبٹھایاہے، خدمت میرافرض ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ مجھےوزیراعلیٰ کی کرسی پرعوام اوراللہ نے بٹھایاہےتویہ طاقت میرےہاتھ میں ہے،عوامی خدمت میرافرض ہے۔
لاہورمیں پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ ہم نےخواب کوسچ کردکھایاہے، پنجاب کےعوام کی خدمت میرافرض ہے،تجاوزات ہٹانےکیلئےپورےپنجاب میں کارروائی کی ہے،قیمتوں کوکنٹرول کرنےکیلئےادارےکاقیام عمل میں لایاگیا، پنجاب کےبازارتجاوزات کی وجہ سےتنگ ہوگئےتھے،تجاوزات کے خاتمے پر عوام خوش ہیں،تجاوزات کےخاتمےکےلئےفورس کام کرےگی۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنےکےلئےکوئی فورس نہیں تھی، حکومتی اقدامات اورامن وامان کےلئےایک ادارےکی ضرورت ہے،منافع خوری کےخاتمےکیلئےاقدامات کیےہیں،ڈی جی پیراحکومتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئےکرداراداکرینگے،مجھےوزیراعلیٰ کی کرسی پرعوام اوراللہ نےبٹھایاہےتویہ طاقت میرےہاتھ میں ہے،ہم میں ہرفردریاست ہے،ظالم کےسامنےآہنی دیواربننااورمظلوم کاسہارابنناادارےکافرض ہے،پیراکےہرجوان کی وجہ سے شہر،دیہات اورہرمحلےمیں قانون پرعملدر آمدنظرآئیگا۔
کےپی سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کردیا
جولائی 15, 2025وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کااجلاس طلب کرلیا
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔