نواب شاہ:نامعلوم افرادکی فائرنگ،3بھائیوں سمیت6افرادقتل

0
2

نواب شاہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نےفائرنگ کرکے3سگےبھائیوں سمیت 6افرادکوموت کےگھاٹ اتاردیا۔لاشوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود کیریو موری کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہباز علی،یار محمد،حبدار علی،رجب علی، فرمان اور،قربان علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
مقتول پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایس ایس پی شبیر سیٹھار کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کی دی گئی ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a reply