برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

0
4

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے بعد کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔اس فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کو ایک بار پھر برطانیہ کے مختلف شہروں کیلئے فضائی سروس کی بحالی کا موقع حاصل ہو گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اور ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست فضائی سہولیات میسر آئیں گی۔برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد اور پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہری مقیم ہیں،لہٰذا اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا اور خاندانی روابط کو تقویت ملے گی۔

Leave a reply