چکوال میں کلاؤڈبرسٹ کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ اور 423 ملی میٹر بارش کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔
پاک فوج نے سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔خان پور بازار میں موجود دکانوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہوگیا جبکہ چوآسیدن شاہ میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔چوآسیدن شاہ شہر سے گزرنے والا برساتی نالہ بپھر گیا اور پانی قریب آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضلع بھر میں قائم درجنوں چھوٹے ڈیموں کا پانی اوور فلو ہونے کے بعد سیلابی ریلے کی صورت میں بہنے لگا جس سے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ برساتی نالوں میں بھی شدید طغیانی آگئی۔
پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور طغیانی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی سمیت کئی علاقے موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں، جس پر’رین ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ،محکمہ داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا
جولائی 17, 2025پی ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں کےباعث نقصانات کی رپورٹ جاری
جولائی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں گرفتارشوٹرکااہم انکشاف
ستمبر 17, 2024 -
پنجاب اسمبلی:اراکین اوروزراکی تنخواہوں میں اضافہ
دسمبر 17, 2024 -
شام کےمعزول صدرکوزہردینےکاانکشاف،بشارالاسدکی طبیعت ناساز
جنوری 3, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔