شپنگ سیکٹرمیں نجی شعبےکی سرمایہ کاری کیلئےپلان مرتب کیاجائے ،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کے شپنگ سیکٹرمیں نجی شعبےکی سرمایہ کاری کیلئےپلان مرتب کیاجائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کئےگئے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان افغانستان اورازبکستان ریلوےلائن سےتجارت کےنئے دور کا آغازہوگا ، تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کےذریعےدنیامیں آمدورفت ہوگی، ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئےریلوےاورشپنگ شعبےکی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےشپنگ سیکٹرمیں نجی شعبےکی سرمایہ کاری کیلئےپلان مرتب کیاجائے ،نیشنل شپنگ کارپوریشن کوکارپوریٹ خطوط پراستوارکرنےکیلئے اقدامات کیےجائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شعبےکی ازسرنواصلاحات اورپائیداربرنس ماڈل پیش کرنےکی ہدایت کی۔
ملک کےدفاع کومل کرناقابل تسخیربنائیں گے،وزیراعظم
دسمبر 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














