
جنوبی کوریا کی انقلابی ایجاد،دھوپ کی مدد سے خود کی مرمت کرنیوالی سڑک تیار،یہ سڑک صرف سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو ٹھیک کر سکتی ہے۔
جنوبی کوریا نے ایسی سڑکیں متعارف کروادیں، جو سورج کی روشنی سے خود بخود اپنی مرمت کر سکتی ، یعنی اب گڑھے بھرنے، دراڑیں ٹھیک کرنے، مشینری بلانے یا ٹریفک روکنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ حیران کن سڑک ایک خاص قسم کی اسفالٹ (asphalt) سے بنائی جاتی ہے، جس میں نینو سائز کے کیپسول شامل کیے جاتے ہیں، ان کیپسولز میں پولیمر اور آئل پر مبنی ایک خاص مرکب موجود ہوتا ہے۔ جب سورج کی روشنی سڑک پر پڑتی ہے تو حرارت اور الٹرا وائلٹ شعاعیں ان کیپسولز کو فعال کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں مرکب خارج ہو کر دراڑوں یا گڑھوں میں بھر جاتا ہے اور جیسے ہی سطح ٹھنڈی ہوتی ہے، وہ دوبارہ سخت ہو جاتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیا اسفالٹ بچھایا گیا ہو۔حیران کن بات یہ ہے کہ دوپہر کی دھوپ میں یہ سڑک صرف 45 منٹ کے اندر سینٹی میٹر چوڑے گڑھے خود سے بھر سکتی ہے اور یہ عمل سردیوں میں بھی مؤثر ہے کیونکہ برف پگھلنے کے بعد جو حرارت پیدا ہوتی ہے، وہی مرمتی عمل کو شروع کر دیتی ہے۔
یہ سڑک نا صرف خود کو مرمت کرتی ہے، بلکہ اس میں جدید سینسرز بھی نصب ہیں جو درجہ حرارت، نمی، ٹریفک کے بوجھ اور ساختی دباؤ کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں،اگر کہیں داخلی نقصان کا خدشہ ہو تو یہ سڑک خود بخود ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے خبردار کرتی ہے یا سڑک کی مرمت کرنیوالی ٹیموں کو براہِ راست ڈیجیٹل نوٹیفکیشن بھیجتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر صورتوں میں مرمت کا عمل اتنی جلدی مکمل ہو جاتا ہے کہ انسانی مداخلت کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کو مکمل طور پر بدل دینے والا نیا فیچر متعارف
جولائی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔