کامل یقین ہےکشمیری عوام کی جدوجہدرائیگاں نہیں جائےگی،صدرمملکت

0
3

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ کامل یقین ہےکشمیری عوام کی جدوجہدرائیگاں نہیں جائےگی۔
یوم الحاق کشمیرکےموقع پرصد رمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ 19جولائی 1947کوکشمیریوں نےپاکستان کیساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی ، کشمیری عوام بھارتی مظالم کےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدجاری رکھےہوئے ہیں۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ کشمیریوں کی قربانیاں دنیامیں آزادی ،حریت اورقربانی کی مثال بن چکی ہے، کامل یقین ہےکشمیری عوام کی جدوجہدرائیگاں نہیں جائے گی،کشمیر ایک دن بھارتی تسلط سےآزادہوں گے۔

Leave a reply