بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان شوٹنگ کےدوران زخمی،علاج کیلئےامریکاروانہ

0
5

بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کےنام سےپہنچان رکھنےوالےشاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کےدوران زخمی ہوگئے، اداکار علاج  کےلئےامریکاروانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکارشاہ رخ خان ممبئی میں فلم ’’کنگ‘‘کی شوٹنگ کےدوران زخمی ہوگئے،اداکارکوسٹوڈیومیں ایکشن سین کی شوٹنگ کےدوران چوٹ لگی،شاہ رخ خان کوپٹھوں سےمتعلق چوٹ آئی ہے۔
بھارتی میڈیاکاکہناہےکہ بالی ووڈکنگ علاج کیلئےامریکاروانہ ہوگئے۔اداکار کی کمرمیں انجری ہوئی جوکہ خطرناک نوعیت کی نہیں، ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کوایک ماہ آرام کرنےکی تجویزدی ہے۔
بھارتی میڈیاکابتاناہےشاہ رخ خان علاج کےلئےامریکاروانہ ہوگئےہیں جہاں پراُن کی معمولی سرجرکی جائےگی۔

Leave a reply