ملک بھر میں21سے 25جولائی کے دوران بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

0
2

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں21سے 25جولائی کے دوران بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ ملک بھر کو متاثر کرے گا، مرطوب ہوائیں سندھ اور ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہوائیں 21 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جن کے زیر اثر مزید بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،راولپنڈی،مری،گلیات ،چکوال، اٹک، سرگودھااورخوشاب میں بارش کی توقع ہے، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نار ووال اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بارکھان،سبی،کوہلو،موسیٰ خیل،لورالائی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے،نصیرآباد،ژوب،کوئٹہ،مستونگ،زیارت اورقلات میں بارش کی توقع ہے،خضدار،آواران،لسبیلہ اورگردونواح میں چندمقامات پربارش کامکان ہے۔

Leave a reply