ایوان بالاکےانتخابات میں شکست ،جاپانی وزیراعظم کامعذرتی بیان آگیا

ایوان بالاکےانتخابات میں شکست کےبعدجاپانی وزیراعظم شیگیرواشیبانےلیبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے معذرت کرلی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جاپانی وزیراعظم شیگیرواشیبا حکمران اتحادپارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے ،حکمران اتحاد کو ایوان بالامیں50سیٹوں کی ضرورت تھی جبکہ 47سیٹیں حاصل ہوسکیں اور 2کےنتائج آناباقی تھے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق 1955میں قیام کےبعدپہلی بارلبرل ڈیموکرٹیک پارٹی کودونوں ایوانوں میں شکست کاسامناکرناپڑا۔اس سےقبل اکتوبرمیں ایوان زیریں میں بھی پارٹی کوشکست ہوئی تھی،جاپانی وزیراعظم شیگیروایشیانےشکست کی وجہ مہنگائی کوقراردےدیا۔
ایوان بالاکےانتخابات میں شکست کےبعدجاپانی وزیراعظم اشیباکابیان میں کہناتھاکہ الیکشن کےنتائج ہمارے لئےتلخ حقیقت ہیں،الیکشن ہارنےپرلیبرل ڈیموکریٹک پارٹی سےمعذرت کرتاہوں،جاپان کیلئےسب سےاہم چیزسیاسی استحکام ہےکیونکہ ہمیں کئی چیلنجزکاسامناہے،کومیتوپارٹی کےساتھ مل کراتحادی حکومت جاری رکھیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قومی مفادکاتحفظ کرتےہوئےامریکاکےساتھ ٹیرف پرڈیل کرنےکی کوشش کریں گے، صدرٹرمپ کےساتھ تجارتی حل تلاش کرنےکےلئے جلدازجلدبات کرناچاہتےہیں،ٹیرف معاملےپرکوئی بھی معاہدہ جاپان اور امریکا دونوں کےلئےمنصفانہ ہوناچاہیے،بڑھتی ہوئی قیمتوں سےنمٹنےکےلئے دیگر جماعتوں سےتعاون طلب کریں گے،ٹیرف بڑھتی ہوئی قیمتوں اوراقتصادی مسائل سے نمٹنےکیلئے میراعہدےپررہناضروری ہے۔
جنوبی کوریامیں بارشوں سےتباہی،مختلف حادثا ت میں 4افرادہلاک
جولائی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔