مذاکرات کاوقت ختم،اب جوبھی ہوگابانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرہوگا،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کاوقت ختم،اب جوبھی ہوگابانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرہوگا۔
اسلام آبادمیں جوڈیشل کمپلیکس کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی کےساتھ ہوئے،تحریک انصاف نےسینیٹ انتخابات کےلئےتمام نام پہلےہی فائنل کرلئےتھے،ایک نام بھی ایسانہیں جوبانی پی ٹی آئی کی مشاورت کےبغیر ڈالا گیا،مارچ2024میں خیبرپختونخواسینیٹ انتخابات کامعاملہ فائنل ہوگیا تھا۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ مخصوص نشستوں کی وجہ سےخیبرپختونخواسینیٹ انتخابات کےمعاملےمیں بریک آگیاتھا،مخصوص نشستوں کافیصلہ ہواتوایسالگاہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی بنتی ہیں، تحریک انصاف کوچھ سیٹیں ملی ہیں،9مئی کےبعد پریس کانفرنس کرنےوالےلوگوں کوٹکٹ دینےکی بات درست نہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نےمرزاآفریدی کانام فائنل کیاتھا،مرزاآفریدی نےپارٹی کےخلاف کوئی بیان نہیں دیاہے،مرزاآفریدی پارٹی بیانیےاورپارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارےساتھ رہے،دوسال ہوگئےاب سختیاں ختم ہونی چاہییں۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات سےمتعلق عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات بیرسٹرسیف کی ہوئی اورپھربہنوں کی ہوئی،پی ٹی آئی کےلوگوں کونکالنانہیں پڑتالوگ خودنکلتےہیں،بانی پی ٹی آئی احتجاج کوجیل سےخودلیڈکریں گے،دوسال ہوگئےاب سختیاں ختم ہونی چاہییں،مذاکرات کاوقت ختم،اب جوبھی ہوگابانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرہوگا۔
عام آدمی کوانصاف دینااورجان ومال کاتحفظ کرناہے،وزیراعظم
جولائی 22, 2025پنجاب سےاب جلدمنشیات کاخاتمہ ممکن ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز
جولائی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔