9 مئی کیس، قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

9 مئی واقعات کے مقدمے میں عدالت نےپنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی، جس دوران وکلا صفائی اور سرکاری وکیل نے اپنے حتمی دلائل پیش کیے۔
عدالت نے شیرپاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات سے متعلق مقدمے کا جیل ٹرائل مکمل کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے نہ صرف ملک احمد بچھر بلکہ رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ سمیت دیگر تمام شریک ملزمان کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 32 ملزمان کو حاضری سے استثنا دیا گیا تھا، جس کے باعث فیصلے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔
مزید برآں عدالت نے تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل صبح 10 بجے اپنے دلائل مکمل کریں، جس کے بعد اُن کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل مکمل کرلیا ہے، جن کے خلاف 61 سرکاری گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فیصل آباد: بابراعوان کا میڈیا سے بیان
جون 3, 2024 -
چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔