ایشیا کپ سےمتعلق جلد فیصلہ ہو گا، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، محسن نقوی

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہاہےکہ ایشیا کپ سےمتعلق جلد فیصلہ ہو گا، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا۔
صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیرصدارت اےسی سی کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں منعقدہواجس میں صدر اے سی سی محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے صدراےسی سی محسن نقوی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نےکہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ، اے سی سی کے اجلاس میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ دو دن بڑے یادگار ہیں ، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، بڑے اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، ایشیا کپ سےمتعلق جلد فیصلہ ہو گا، یہ ٹیم ورک ہے ہم ایسی میٹنگز جاری رکھیں گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل نےکہاکہ کچھ لوگ ڈھاکا نہیں آ سکے، ایسا ہوتا ہے، میں بھی سنگاپور نہیں جاسکا تھا ، شیڈولڈ کی وجہ سے ایسا چلتا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ تمام ممبران آئے، ابھی اعلان کا انتظار کریں ، بنگلا دیش بورڈ کے ساتھ بھی مختلف معاملات پر بات جاری ہے۔
تیسراٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نےبنگلہ دیش کو74رنزسےشکست دیدی
جولائی 25, 2025تیسراٹی ٹوئنٹی،پاکستان کابنگلہ دیش کوجیت کیلئے179رنزکاہدف
جولائی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔