فرانس کا بڑا فیصلہ ،فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

فرانس کا بڑا فیصلہ ،فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نےفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس جلد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدارامن کے لئے فرانس نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں جاری تنازع کو مستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے۔
صدرمیکرون نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے دیرینہ حقِ خودارادیت کوتسلیم کرتے ہوئے دوریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔
انہوں نے اس اقدام کوامن کے قیام کی جانب فیصلہ کن پیش رفت قراردیا اورامید ظاہرکی کہ دیگر یورپی ممالک بھی اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
تھائی لینڈاورکمبوڈیاکےدرمیان سرحدی تنازع شدت اختیارکرگیا
جولائی 25, 2025دنیا میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں اور کس علاقے میں ہوتی ہیں؟
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایکس کے نئے صارفین سے سالانہ کتنی فیس لی جائے گی؟
اپریل 17, 2024 -
پی ٹی آئی نےپارٹی کےمالی امورکیلئےفنانس بورڈتشکیل دےدیا
جنوری 14, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔