نئے اے آئی فیچرز سے یوٹیوب صارفین کیلئے شارٹس بنانا بہت آسان

سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری،نئے اے آئی فیچرز سے یوٹیوب شارٹس بنانا بہت آسان ہو گیا۔
یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نئے ٹولز متعارف کروادئیے۔ان ٹولز کا مقصد شارٹس ویڈیوز کی تیاری کو زیادہ بہتر اور یوزر فرینڈلی بنانا ہے۔ان میں سے ایک فیچر فوٹو ٹو ویڈیو ہے، جس سے صارفین اپنے فون کیمرا رول میں موجود ساکت تصاویر کو انیمیٹڈ شارٹ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ان ویڈیوز میں لوگ حرکت کر رہے ہوں گے، جبکہ مختلف ایفیکٹس اور ٹیمپلیٹس کو بھی استعمال کیا جا سکے گا۔یہ فیچر ابھی امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کروایا گیا ہے،تاہم کمپنی رواں سال کسی بھی وقت دنیا بھر میں اسے متعارف کروادے گی۔
کمپنی کے مطابق نئے اے آئی ٹولز سے مواد کی تیاری کا عمل ہر ایک کیلئے آسان اور پرلطف ہو جائے گا۔
یوٹیوب کی جانب سے نئے اے آئی جنریٹیو ایفیکٹس بھی صارفین کیلئے متعارف کروائے جا رہے ہیں، جن سے صارفین کافی کچھ کرسکیں گے۔جیسے وہ زیرآب ماحول کو متحرک کرسکیں گے یا کسی سنگل سیلفی کو ٹوئن میں تبدیل کر دیں گے۔ان ٹولز کو گوگل کے ویو 2 ماڈل سے پاور فراہم کی جائے گی، جبکہ کچھ عرصے بعد انہیں ویو 3 سے اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
ایفیکٹس سے ہٹ کر یوٹیوب کی جانب سے اے آئی پلے گراؤنڈ کو بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔یہ ایک ایسا مرکزی ہب ہے، جہاں صارفین جنریٹیو اے آئی ٹولز پر تجربات کرسکیں گے۔اس ہب تک رسائی یوٹیوب ایپ میں Create بٹن پر کلک کرنے سے ہوگی، مگر ایسا آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا۔
کم عمر انسٹا گرام صارفین کے تحفظ کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف
جولائی 25, 2025ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
جولائی 25, 2025صارفین چیٹ جی پی ٹی سے روزانہ کتنے سوالات پوچھتے ہیں؟
جولائی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔