پنجاب میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

0
4

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےصوبےبھرمیں مزیدبارشوں کاالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ مون سون بارشوں کاایک اورسپیل 28جولائی سےشروع ہوگا،28سے31 جولائی کےدوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارش کاامکان ہے ،مری،گلیات ،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے ،جبکہ لاہور،شیخوپورہ ،سیالکوٹ،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آبادمیں بارش متوقع ہے،نارووال،ساہیوال،جھنگ،ٹوبہ ،خوشاب،سرگودھا،میانوالی میں بارش کی توقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ ننکانہ صاحب،چنیوٹ ،فیصل آباداوراوکاڑہ میں بھی بارش کاامکان ہے،29سے31جولائی کےدوران ڈیرہ غازی خان،بھکر،بہاولپورمیں بارش کی توقع ہے، پاکپتن،وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اورراجن پورمیں بھی بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply