
خبردار،خیبرپختونخواحکومت نےسیاحتی مقامات کےحوالےسےسیاحوں کےلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ21سے29جولائی تک غیرضروری سفر نہ کریں اور سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے 1422 پر کال کرکےتفصیلات حاصل کرلیں،کیونکہ سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے۔
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹرعبدالصمد نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے بھی گریز کریں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےحبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔