گورنر پنجاب کا مریم نواز کو خط، چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھا جس میں انہوں نے چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیاہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھا ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گورنر نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ان علاقوں میں نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کئی پل منہدم ہو چکے ہیں، رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ متعدد غریب خاندانوں کے گھر، مال مویشی اور ذاتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔
انہوں نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر16سال مقررکردی گئی
دسمبر 4, 2025پنجاب میں 25سال بعدبسنت کے تہوار کی واپسی
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














