عالمی منڈی میں خام کی تیل قیمت میں اضافہ،سونےکےنرخ بھی بڑھ گئے

0
14

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ  بھی بڑھ گئے۔
روس کوجنگ کےخاتمےکےلئےنئی امریکی ڈیڈلائن سےخام تیل کےنرخ بڑھ گئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں2.48ڈالرکااضافہ ہونےسےفی بیرل تیل کی قیمت 69.22 ڈالر ہوگئی جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت 2.54ڈالرکےاضافےسے 72.52 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا،سرمایہ کار امریکااورچین کے تجارتی مذاکرات اورفیڈرل ریزورپالیسی میٹنگ نتائج کے منتظر ہیں،اسپاٹ گولڈ0.4فیصدبڑھ کر3ہزار327ڈالرفی اونس پر آگیا جبکہ امریکی گولڈفیوچرز3ہزار323ڈالرپربندہوا۔
اُدھرکرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدر60ڈالرکی کمی سےایک لاکھ 17ہزار 883 ڈالرریکارڈ کی گئی جبکہ سونےکی قدر4ڈالرکےاضافےسے 3ہزار 793 ڈالر ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply