سیاحت کا فروغ: پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

0
14

سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام، معروف سیاحتی ملک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فری کر دیا۔
خوبصورت قدرتی نظاروں اور سیاحت کیلئے مشہور جنوبی ایشیائی ملک نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلئے ویزا فری کر دیا۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اعلان کیا ہےکہ سیاحت کو فروغ دینے اور اقتصادی بحالی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت مزید 40 ممالک کیلئے سیاحتی ویزا فری کر رہے ہیں۔
یہ اقدام گزشتہ ہفتے سات اہل ممالک کی موجودہ فہرست کو 40 تک بڑھانے کیلئے کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ۔ مارچ 2023 سے چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور جاپان کے شہریوں کیلئے سری لنکا کا سیاحتی ویزا فری ہے، تاہم اب جو ممالک اس فہرست کا حصہ بنے ہیں، ان میں برطانیہ، امریکا، کینیڈا، پاکستان، ایران، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
اگرچہ لنکن حکومت کو سیاحتی ویزا فری کرنے سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے، تاہم وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ کا کہنا ہےکہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے بالواسطہ معاشی فوائد نقصان سے کہیں زیادہ ہوں گے، ہم نے معیشت کو مستحکم کیا ہے اور سیاحت سے متعلق پالیسی کی تبدیلیوں کے ذریعے ہمارا مقصد آنیوالے غیر ملکی سیاحوں کی مسلسل بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a reply