اگرانصاف نہیں ملاتوکیاہمیں عالمی عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹاناہوگا؟اسدقیصر

0
4

رہنماتحریک انصاف اسدقیصر نے کہا ہےکہ اگرانصاف نہیں ملاتوکیاہمیں عالمی عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹانا ہوگا؟
سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکااےپی سی سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ 9مئی کافیصلہ انصاف نہیں ،عدالتی وقارپرسوالیہ نشان ہے،جنہیں سزادی گئی وہ موقع پرموجودہی نہیں تھے،عدالتیں انصاف نہ دیں توعوام کس دروازے پر جائیں؟یہ عدلیہ کےوقاراورعزت نفس کابھی امتحان ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اگرانصاف نہیں ملاتوکیاہمیں عالمی عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹاناہوگا؟کوئی سمجھتاہےہمیں دبایاجاسکتاہےتوغلط فہمی میں ہے،سپیکراسمبلی تقریریں ریکارڈپرلانےسےانکارکررہےہیں،پارلیمان کو ربڑاسٹیمپ بنانےکی کوشش ہورہی ہے۔

Leave a reply