
بادل کھل کر برسیں گے،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نےمتعلقہ محکموں سمیت سیاحوں اور شہریوں کو خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سمیت خیبر پختونخوا میں تاحال طاقتور مون سون کا سلسلہ موجود ہے، جس کے زیر اثر کراچی سے کشمیر تک کل 5 اگست سےموسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی،مری،گلیات ،گجرات،گوجرانوالہ اورحافظ آبادمیں بارش متوقع ہے،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورشیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے،جہلم ،اٹک ،چکوال،خوشاب ،میانوالی اورڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ژوب ،بارکھان،کوہلو،خضداراورموسیٰ خیل میں بارش متوقع ہے، چترال،دیر،سوات،بونیر،شانگلہ ،کوہستان اوربٹگرام میں بارش کاامکان ہے،اُدھرمانسہرہ،ایبٹ آباد، کرم، پشاور،نوشہرہ اورمالاکنڈمیں بارش کی توقع ہے،صوابی ،مردان،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے،ہنگو،کرک ،بنوں اوروزیرستان میں موسلادھابارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو بارش کے دوران لینڈسلائیڈنگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے جبکہ متعلقہ اداروں کو فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔