چیٹ جی پی ٹی کا صارفین کیلئے نیا اور سستا پلان کیا ہے؟

0
4

اوپن اے آئی کے یوزرز کیلئے اہم خبر،چیٹ جی پی ٹی کا صارفین کیلئے نیا اور سستا پلان کیا ہے؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اوپن اے آئی جلد ہی ایک نیا سبسکرپشن پلان گوGo لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ چیٹ جی پی ٹی پلس پلان سے کم قیمت ہوگا۔ اس پلان کی ماہانہ قیمت 20 امریکی ڈالر،تقریباً ایک ہزار750 روپے کے مقابلے میں کافی کم ہو سکتی ہے، جس سے زیادہ صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سوشل میڈیا پرچیٹ جی پی ٹی ویب ایپ کے کوڈ کی ایک سکرین شاٹ شیئر کی گئی ہے، جس میں اس پلان کا تذکرہ ہے، تاہم ابھی تک اس پلان کی مکمل خصوصیات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم امکان ہے کہ یہ پلان صارفین کو اوپن اے آئی کے جدید ماڈلز تک محدود رسائی دے سکتا ہے۔
اوپن اے آئی کے پاس اس وقت 2 ادا شدہ سبسکرپشن پلانز ہیں، جن میں پلیس عام صارفین کیلئے ہے، جو جدید فیچرز استعمال کرنا چاہتے ہیں،جبکہ پرو پلان ڈویلپرز کو مکمل اور لامحدود رسائی دیتا ہے۔
اس کے علاوہ او پن اے آئی ویب ورژن کیلئے بھی نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے، جن میںFavoritesسیکشن اورPin chat کا اضافہ شامل ہے، لیکن یہ تبدیلیاں ابھی صرف چند صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔
اوپن اے آئی نے حال ہی میں اپنی اگلی بڑی پیشرفت GPT-5، پیش کرنے کا اعلان ہے، جو جدید اور تیز ترین زبان ماڈل ہوگا، یہ ماڈل ملٹی ماڈل صلاحیتوں کا حامل ہوگا اور کمپنی کی دیگر سروسز جیسے Sora اور Canvas کے ساتھ انٹیگریٹ کیا جائے گا۔

Leave a reply