چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا انقلابی اقدام، نقل فارم فیس میں بڑی کمی کروادی

0
1

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کا انقلابی اقدام،وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں خصوصی دلچسپی لے کر لاہور ہائی کورٹ میں نقل فارم فیس کو4 گُنا کم کروادیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ساتھ وکلاء وفد نے ملاقات کی۔ وکلاء وفد میں لاہورہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ملک آصف نسوانہ ، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے صدر اظہر خان مغل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر احسن حمید للہ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے نائب صدر سہیل خان اورلاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان سمیت دیگر وکلاء رہنماء موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے۔
بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیا،انہوں نےچیف جسٹس عالیہ نیلم کو اپنا حقیقی لیڈر قرار دے دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024 میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔
بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وکلا ء وفد نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے وکلاء و سائلین کی ویلفیئر اور سہولیات کے لئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کو بھی سراہا اور انہیں صوبائی عدلیہ کا حقیقی لیڈر بھی قرار دے دیا۔

Leave a reply