’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ عالمی مثال بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ دنیا میں’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ جیسے فلاحی ماڈل کی مثال دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکا’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘اسکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تےہوئےکہناتھاکہ یہ منصوبہ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع عطا فرمایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سب کو اپنی چھت، اپنا گھر بہت مبارک ہو۔ اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کرایہ دو ورنہ گھر خالی کرو۔ بچوں کے لیے گھر بنانا ہر ماں باپ کا خواب ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صرف سات ماہ کی مدت میں 64 ہزار افراد کو گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضے دیے جا چکے ہیں، جن میں سے 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار مکمل ہو چکے ہیں۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ یہ صرف گھر نہیں بلکہ 64 ہزار امیدوں کی کہانیاں ہیں۔اگست کے آخر تک قرضوں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ کوشش ہے کہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنا کر دوں۔ ہر سال ڈیڑھ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کا عزم رکھتی ہوں۔

Leave a reply