
حکومت نےجان بچانے والی امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔جان بچانے والی غیر ملکی ادویات کو استثنیٰ دینےکا نیا حکم نامہ جاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق جان بچانے والی ادویات کی درآمد پر استثنیٰ کے حکم نامہ میں پانچ سال کی توسیع کی گئی ہے،جان بچانے والی ناپیدادویات مشروط طور پر امپورٹ ہو سکیں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ سرکاری ونجی ہسپتال جان بچانے والی غیرملکی ادویات امپورٹ کر سکیں گے،ڈرگز ایکٹ 1976 کی سیکشن 36 کے تحت ایس آر او کا اجرا ہوا ہے، کینسر، امراض قلب اورجان بچانے والی ادویات کی امپورٹ پر استثنیٰ ہو گا،امپورٹڈ ادویات کے اجازت نامہ میں توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہوا ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سرکاری و نجی ہسپتال جان بچانے والی ناپید ادویات امپورٹ کر سکیں گے،جان بچانے والی ناپید ادویات کی امپورٹ ڈریپ کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی ،ہسپتال امپورٹ کردہ ادویات مارکیٹ میں فروخت یا تقسیم نہیں کر سکیں گے، ہسپتال درآمد شدہ ادویات علاج کیلئے استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ درآمد شدہ ادویات کلینیکل ٹرائل، ٹیسٹ اور تحقیق کیلئے استعمال پر پابندی ہو گی، ہسپتال امپورٹڈ دوا کے علاج کےمقصد کیلئے استعمال کرنے کے پابند ہوں گے،سرکاری و نجی ہسپتال غیر رجسٹرڈ یا ناپید ادویات درآمد کر سکیں گے ، ایس آر او امپورٹڈ ادویات کی کسٹم کلیئرنس سے قبل ڈریپ سے سرٹیفکیٹ لیا جائے گا،درآمد کنندگان ادویات کے استعمال کا ریکارڈ مرتب کرنے کے پابند ہو نگے، امپورٹ ڈبلیو ایچ او پری کوالیفائیڈ ادویات کی درآمد کے پابند ہوں گے۔
سلمان اکرم راجہ کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چینی پرسبسڈی،آئی ایم ایف کےاعتراضات سامنےآگئے
جولائی 15, 2025 -
طلبا کی موجیں:سکولوں میں مفت ناشتہ ملے گا
مئی 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔