وزیراعلیٰ مریم نوازکاپنجاب میں ماحول اورعوام کی زندگی بچانےکابڑافیصلہ

0
2

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں ماحول اورعوام کی زندگی بچانےکابڑافیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور عوام کی صحت و زندگی کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو واضح اہداف دے دیے گئے ہیں، جن کی تکمیل کے لیے تاریخوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ایک اہم منصوبے کے تحت دریائے راوی میں گرنے والے 54 کلو میٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو گندگی سے پاک کیا جائے گا، تاکہ آلودہ پانی کے بہاؤ کو روکا جا سکے۔
فیصل آباد میں رہائشی آبادیوں کے قریب موجود فیکٹریوں اور کارخانوں کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کو بھی مخصوص صنعتی زون میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری صرف موجودہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ضروری ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply