فضائی مسافروں کیلئےاچھی خبر،برطانیہ کیلئےپی آئی اےکی تیاریاں مکمل

0
1

فضائی مسافروں کیلئےاچھی خبر،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)انتظامیہ نےبرطانیہ کےلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
برطانیہ کےلئے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔
انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کےلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز نہ ہو سکا۔
تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایئرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں جمعہ ، ہفتہ ،اتوار اور بدھ کو پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس تاحال جاری نہیں ہو سکا جس میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔
یاد رہے پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ اور پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےدورحکومت میں اُس وقت کےوزیرہوابازی کےایک بیان کی وجہ سےبرطانیہ نےپی آئی اےپرپابندی لگادی تھی۔

Leave a reply