
معیاری تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ،سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ، ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب یونیورسٹیز کے بجائے آئی بی اے سکھر لے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کیلئے یکساں ہوگی۔ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں ،جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب یونیورسٹیز کی بجائے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بے ضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے، داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے،سندھ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈکیتی مزاحمت پر بائکیا ڈرائیور کا دن دیہاڑے قتل
جون 1, 2024 -
پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف پی سی بی کابڑاایکشن
اگست 5, 2024 -
خضدار میں پریس کلب کے سامنے دھماکا
مئی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔