بحران کاخدشہ،حکومت نےچینی درآمدکاٹینڈرمنسوخ کردیا

0
3

بحران کاخدشہ،حکومت نے بیرون ملک سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے دیا گیا پہلا ٹینڈر منسوخ کر دیا ۔
پاکستان نے بیرونِ ملک سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے جاری پہلا ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے چینی کے نرخ زیادہ ہونے اور مطلوبہ معیار نہ ہونے کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا۔
ذرائع کے مطابق چینی درآمد کرنے کے لیے چار غیر ملکی کمپنیوں نے بولیاں جمع کروائی تھیں، جن میں لندن، سوئیٹزرلینڈ کی ایک ایک اور متحدہ عرب امارات کی دو کمپنیاں شامل تھیں۔ان کمپنیوں نے پاکستان میں چینی کی کم از کم قیمت 227 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ تاہم بلند نرخ اور معیار کے مسائل کے باعث خریداری کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔ اب ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کے لیے دوسرا ٹینڈر پائپ لائن میں ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں چینی کی سپلائی ناکافی ہے جبکہ دکانوں پر چینی کی قیمت کا مسئلہ بھی بدستور برقرار ہے، جس کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply