مشعال یوسفزئی کی سینیٹ رکنیت کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا

0
1

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی رکنیت کے لیے مشعال یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کامیاب قرار دی گئی ہیں۔مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو مکمل ہوگی۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوارمشعال اعظم یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں،حکومتی حمایت یافتہ مشعال اعظم یوسفزئی کو 86ووٹ ملےتھے،جبکہ اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفرکو53ووٹ ملےتھے۔
سینیٹ کی اس سیٹ پر تحریک انصاف کی جانب سےمشعال یوسفزئی اورثوبیہ شاہدمسلم لیگ ن کی امید وار تھیں ،شازیہ جمعیت علما اسلام (ف) ،صائمہ خالد اورمہتاب ظفر آزاد امیدوارکی حیثیت سےموجودتھیں۔

Leave a reply