پاکستانی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

پاکستان کا فضائی مسافروں کیلئے اہم اقدام، تمام ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اورسیالکوٹ کے ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی، اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، وطن واپس آنیوالے پاکستانیوں کیلئے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر بہترین امیگریشن سروس کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چینی بحران،حکومت کاشوگرملزکیخلاف ایکشن
جولائی 31, 2025 -
امریکا:ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی ریلی سےمسلح شخص گرفتار
اکتوبر 14, 2024 -
ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے
اگست 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔