پنجاب حکومت کاتعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کااعلان

0
2

پنجاب حکومت کاتعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کااعلان،روایتی بورڈ امتحان کےبجائے طلبہ کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات کےزیرصدارت بورڈ امتحان کےحوالے سے پیکٹاکااہم اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب نےبریفنگ دی کےروایتی بورڈامتحان کی بجائےبچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیاجائےگااورپہلےمرحلےمیں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔
محکمہ سکولزایجوکیشن نےبتایاکہ آٹھویں جماعت کااسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹاکےماتحت منعقد کروایا جائے گا ،پیکٹاکی جانب سےامتحان کاطریقہ کارآئندہ20روزمیں واضح کردیاجائےگا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےصوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کاکہناتھاکہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سےنویں اوردسویں جماعت کےنتائج میں بہتری آئے گی ،اسیسمنٹ ٹیسٹ کامقصدبچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے،پرائیویٹ سکولزکیلئےبورڈامتحان آپشنل رکھاجائےگا،بورڈامتحان آئندہ سال فروری یامارچ میں لیاجائےگا۔

Leave a reply