ہانگ کانگ : کیتھے پیسیفک ایئرلائن کا بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،ہانگ کانگ کی کیتھے پیسیفک ایئرلائن کا بوئنگ طیارے خریدنے کا اعلان،کیتھے پیسیفک دنیا بھر میں 100 سے زائد مقامات کیلئے پروازیں چلا رہی ہے۔
ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک نے 8.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے 14 بوئنگ 9-777 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔یہ کمپنی کا گزشتہ 12 برسوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے پہلا معاہدہ ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی فائلنگ میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے 14 بوئنگ 9-777 طیارے خریدنے کیلئے اپنے پہلے سے موجود خریداری کے اختیارات استعمال کیے ہیں اور مزید 7 طیاروں کے حصول کا اضافی اختیار بھی محفوظ کر لیا ہے۔معاہدے کے مطابق یہ طیارے 2034 تک مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔
کیتھے پیسیفک نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 3.65 ارب ہانگ کانگ ڈالر ہو گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ ایشیا میں سفر کی مانگ میں اضافہ ہے۔
جنگیں نہیں امن اورتجارت چاہتاہوں ،ڈونلڈٹرمپ
اگست 9, 2025ہلاکتیں روکنےکیلئےمجھ سےجوہوسکاکروں گا،ٹرمپ
اگست 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔