عمر ایوب کی نااہلی کا ریفرنس،الیکشن کمیشن نے90روزکاالٹی میٹم دیدیا

رہنماپی ٹی آ ئی عمرایوب کی نااہلی کے ریفرنس میں الیکشن کمیشن نےکہاہےکہ 90روزمیں ریفرنس پرفیصلہ کرناہے۔
سندھ سے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق سپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت کی۔
عمر ایوب کے وکیل کے مطابق کیس کی سماعت آج پشاور ہائی کورٹ میں جاری ہے، اور ان کے موکل کی نمائندگی ایک جونیئر وکیل کر رہے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ، عمر ایوب تو پہلے ہی نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پہلے ہی نااہلی کا سامنا کر چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ریفرنس پر 90 دن کے اندر فیصلہ دینا ہے۔بالآخرالیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ 20 اگست مقرر کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اگست 2, 2024 -
مریم نوازکے بیان پرمصطفیٰ کمال کاردعمل
اگست 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔