سیاسی مسائل کاحل:سپیکرقومی اسمبلی نےاپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دیدی

سیاسی مسائل کےحل کےلئےسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےاپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دےدی۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےاپوزیشن کوحکومت کےساتھ مذاکرات کی دعوت دی۔ایازصادق نے حکومت اپوزیشن مذاکرات میں اپنےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اُنہوں نےاجلاس کےدوران اپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دی۔ سپیکرنےمذاکرات کی پیشکش اسدقیصرکےاپوزیشن ارکان کےاستحقاق سے متعلق بات پرریمارکس میں کی۔
سپیکرایازصادق کاکہناتھاکہ پارلیمارنی روایات،آئین،قانون اورقومی اسمبلی کےقواعدوضوابط سب کے سامنےہیں،انہی روایات کی پاسداری ہی جمہوری نظام کےاستحقام کی ضمانت ہے،پارلیمانی سیاست میں مسائل کاحل صرف اورصرف مذاکرات سےممکن ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مذاکرات کےلئےحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان پل کاکردار اداکرنےکےلئے تیار ہوں ،’’گرینڈجرگہ‘‘قومی اسمبلی اورسینیٹ سےبڑھ کرکوئی نہیں ہوسکتا،تمام سیاسی قوتوں کواس پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لئےاپناکرداراداکرناچاہیے،اختلاف رائےجمہوریت کا حسن ہے،لیکن اسےتعمیری مکالمےمیں بدلناہی قومی مفادمیں ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔