یوم آزادی اور’’معرکہ حق‘‘میں تاریخی فتح ،تقریبات کاآغاز

0
5

یوم آزادی اور’’معرکہ حق‘‘میں تاریخی فتح کی مناسبت سےتقریبات کاآغاز ،مرکزی تقریب جناح سپورٹس سٹیڈیم میں ہوگی۔
اسلام آبادمیں مرکزی تقریب آج رات8بجےجناح سپورٹس سٹیڈیم میں ہوگی،تقریب کےمہمان خصوصی صدر پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف اورتینوں مسلح افواج کےسربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
قومی وغیرملکی شخصیات کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہےجبکہ تقریب میں خصوصی ملی وثقافتی پروگرام پیش کیےجائیں گے۔تینوں مسلح افواج کی پریڈاورفضائی مظاہرہ بھی تقریب کاحصہ ہیں۔
تقریب میں وزیراعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔تقریبات میں دوست ممالک ترکیے اورآذربائیجان کےفوجی دستےحصہ لےرہےہیں،آرمی سکول آف میوزک کی سپیشل بینڈزپرفارمنس بھی تقریب کاحصہ ہوگی۔

Leave a reply