افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کی طرف سے یومِ آزادی پر قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

0
3

78ویں یوم آزادی پرافواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کی قوم کو مبارکباد ،جشن آزادی کےموقع پرملک کےلئے نیک تمناؤں کااظہارکیااورقومی یکجہتی کو سراہا ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواجِ پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان افواجِ پاکستان کا کہنا ہے کہ 14 اگست کا دن ہماری قومی وحدت، ثابت قدمی اور ایک روشن مستقبل کے عزم کی علامت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان اُن عظیم رہنماؤں، مفکروں اور جانبازوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی بنیاد رکھی اور اس کے استحکام کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں۔

Leave a reply