سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کیخلاف شکایات نمٹا دیں

0
2

سپریم جوڈیشل کونسل نےچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ اوردوارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف دائر شکایات نمٹادیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دو دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف دائر شکایات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ عوامی سطح پر جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کونسل نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دو اراکین کے خلاف تین علیحدہ علیحدہ شکایات پر غور کیا، جنہیں ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے، جن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، رکن نثار احمد درانی اور رکن شاہ محمد جتوئی کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ زیرِ غور لائی گئی شکایات کے نمبر 532/2021، 557/2022، اور 563/2022 تھے، جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا۔
یاد رہے کہ ان شکایات میں سے کچھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بھیجی گئی تھیں۔

Leave a reply