پنجاب میں گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان

0
0

شعبہ تعلیم سے اہم خبر، محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب میں گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب بھر کے سکولوں میں ماحولیات کے حوالے سے آگہی بڑھانے اور انہیں ماحول دوست بنانے کے لیے گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں سکولوں کو پلاٹینم، گولڈ، سلور اور برونز کیٹیگریز میں سرٹیفائی کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر یہ پروگرام پائلٹ پروجیکٹ کی صورت میں چند منتخب سکولوں سے شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت ماحولیاتی تعلیم کو پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سطح پر مختلف نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ بچوں کو عمر کے حساب سے مناسب تعلیم دی جا سکے۔اس مقصد کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی مشترکہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جو ماحولیاتی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پنجاب کے تمام سکولوں کو ماحول دوست بنانے اور بچوں میں ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Leave a reply