خدانےمجھےملک کامحافظ بنایاکسی اورعہدےکی خواہش نہیں ،فیلڈمارشل

0
2

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےکہاکہ خدانےمجھےملک کامحافظ بنایاہے،اس کےعلاوہ کسی عہدےکی خواہش نہیں،سیاسی مصالحت سچےدل سےمعافی مانگنےسےممکن ہے۔
برسلزمیں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں غیر رسمی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے قرآنِ مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخلیقِ آدم کے وقت فرشتوں نے اللہ کے حکم کو تسلیم کیا، صرف ابلیس نے انکار کیا۔ معافی مانگنے والے فرشتے بنے، نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔افواہیں جھوٹ، کسی اور عہدے کی خواہش نہیں۔
آرمی چیف نے قیادت میں تبدیلی کی خبروں کوسراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے نہ حکومت کے خیر خواہ ہیں اور نہ ادارے کے۔انہوں نے واضح کیاکہ خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، اور مجھے اس کے سوا کسی اور عہدے یا منصب کی کوئی خواہش نہیں۔
خارجہ پالیسی پر دوٹوک موقف:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھنے کا طویل تجربہ ہے۔ہم ایک دوست کو خوش کرنے کے لیے دوسرے کو قربان نہیں کریں گے۔صدر ٹرمپ کی امن خواہش ’جینوئن‘ ہے
آرمی چیف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش مخلصانہ ہے، اسی لیے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی پہل ہم نے کی۔ دنیا اب پاکستان کی تقلید کر رہی ہے۔
فیلڈ مارشل نے بھارت کو متنبہ کیا کہ پاکستان کے امن کو پراکسیز کے ذریعے نقصان نہ پہنچائے۔ ساتھ ہی افغان حکومت کو کہا کہ وہ طالبان کو پاکستان کی طرف دھکیلنے کی پالیسی بند کرے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نےوزیراعظم شہبازشریف کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ18، 18 گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت کو خلوص اور عزم کا مظہر قرار دیا اور کابینہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں سے غیرمعمولی ملاقات تقریب میں آرمی چیف کو جنگ کے فاتح کے طور پر خوش آمدید کہا گیا۔ وہ کئی گھنٹے کھڑے ہو کر دور دور سے آئے پاکستانیوں سے فرداً فرداً ملتے رہے۔جب تک آخری شخص ان سے ہاتھ ملا کر رخصت نہ ہوا، وہ اپنی جگہ سے نہ ہٹے۔

Leave a reply