ایمریٹس ایئرلائن نے اپنےمسافروں کیلئے اہم اعلان کر دیا

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،ایمریٹس ایئرلائن نےمسافروں کیلئے اہم اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات اور دنیا کی بہترین ائیر لائن ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا، تاہم ایمریٹس میں سفر کرنیوالے مسافروں کو یکم اکتوبر تک چند مخصوص شرائط پر جہاز میں پاور بینک لے جانے کی اجازت ہے۔ ان مخصوص شرائط میں 100 واٹ آورز سے بھی کم کا پاور بینک لے جانے کے دوران بھی سفر میں پاور بینک سے ڈیوائسز چارج نہ کرنے، حتیٰ کہ ہوائی جہاز کے پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک چارج نہ کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران جہاز میں پاور بینک استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں ایوی ایشن انڈسٹر ی کی پروازوں میں لیتھیم بیٹری کو لے کر ناخوشگوار واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔