انسٹا گرام صارفین کیلئے خوشخبری: نئے فیچر پکس کا اضافہ متعارف

0
1

انسٹاگرام کے نوجوان صارفین کیلئے خوشخبری،انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر پکس کی آزمائش کی جا رہی ہے،اس فیچر کا مقصد صارفین کو مشترکہ دلچسپیوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
انسٹا گرام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور یہ ابھی صارفین کو دستیاب نہیں۔اس فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں، ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک کا انتخاب کرسکیں گے ،جن کو پکس قرار دیا جائے گا، جس کے بعد انسٹا گرام کی جانب سے ایسے دوستوں کے بارے میں بتایا جائے گا، جو ان کو منتخب کرچکے ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں، تاہم اس فیچر کابظاہر مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ قریب جانے میں مدد فراہم کرنا ہے اور مشترکہ دلچسپیوں والے موضوعات پر بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ ماہ پہلے کہا تھا کہ رواں سال دوستوں سے تعلق اور تخلیق کا سال ہوگا، ان کا کہنا تھاکہ لوگوں کو دوستوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے انسٹا گرام میں نئی چیزوں کو شامل کیا جائے گا۔ انسٹاگرام کایہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے، جسے جلد تمام صارفین کیلئے متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply