ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ا سکواڈ کا اعلان

یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔
سلمان علی آغاکی سربراہی میں 17رکنی اسکواڈمیں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل جبکہ صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگےاورمحمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
قومی اسکواڈ میں ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نوازبھی شامل ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
یادرہےکہ مایانازبلےبازبابراعظم اورمحمدرضوان قومی اسکواڈ میں جگہ بنانےمیں ناکام رہے۔