یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

0
3

یااللہ خیر!وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیےگئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اورخیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کرکلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں تک پھیلا رہا، جن میں پشاور ،سوات ،ایبٹ آباداورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے،جبکہ چترال اوربٹگرام میں بھی زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیےگئےاورشہراقتداراسلام آباد،راولپنڈی ،ہری پوراورخانپورمیں بھی زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 5.2ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان میں تھا،زیرزمین زلزلےکی گہرائی 186کلومیٹرریکارڈکی گئی۔

Leave a reply