لاء اینڈ جسٹس کمیشن کےاجلاس میں شہریوں کیلئےمنصفانہ نظام یقینی بنانےکاعزم

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کےاجلاس میں شہریوں کیلئےقابل رسائی اورمنصفانہ نظام انصاف یقینی بنانےکاعزم کیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت لاء اینڈجسٹس کمیشن کا اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبائی چیف جسٹس ،اٹارنی جنرل،سیکرٹری قانون نے شرکت کی،جبکہ سینئروکلامخدوم علی خان،خواجہ حارث،کامران مرتضیٰ اورمنیرپراچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق کمیشن نے44ویں اجلاس کےفیصلوں پرعملدرآمدکاجائزہ لیا، کمیشن نےشہریوں کیلئے قابل رسائی اورمنصفانہ نظام انصاف یقینی بنانےکاعزم کیا،اجلاس میں لاء ریفارمزایڈوائزری کمیٹی کی پیش رفت پربریفنگ دی گئی ۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمیٹی نےخاندانی قوانین اورضابطہ فوجداری1898میں اصلاحات پرزوردیا،لاء اینڈجسٹس کمیشن نےکمیٹی کےقابل تعریف کام کوسراہا ،تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کےبعدکمیٹی قابل عمل سفارشات پیش کریگی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ اصلاحات کامقصدخاندانی تنازعات،فوجداری مقدمات میں انصاف کی فراہمی بہتربناناہے،لاءاینڈجسٹس کمیشن کی کارکردگی مزیدبہتربنانےکیلئےنئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی ایمپلائزسروس رولز 1992 کاجائزہ لےگی۔