طلباکی موجیں!شدید بارشوں کے پیش نظر سکولوں میں تعطیلات کا اعلان

طلبا کی موجیں، تیز بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا،پاکستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کی شدت کے پیش نظر کئی شہروں میں آج اور کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مری میں 19 اور 20 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ایبٹ آباد میں بھی بارش کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نے آج سکولوں میں ایک روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے شدید سیلابی الرٹ کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو 19 سے 23 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ خطے میں مسلسل اور متوقع شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔