گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا گیا

گاڑیوں کے مالکان ، ڈرائیوروں اور مسافروں کیلئے اہم خبر،گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا قانون متعارف کرادیاگیا۔
قانون کے تحت گاڑی کی فروخت کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر گاڑی کے مالک کے پاس ہی رہے گا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں کے پی موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا، جس کے تحت شہری اپنی پسند کا شخصی رجسٹریشن مارک حاصل کر سکیں گے۔
مجوزہ بل کے تحت گاڑی کی فروخت کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر گاڑی کے مالک کے پاس ہی رہے گا، تاہم اگر تین سال تک نمبر استعمال نہ ہوا تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بل میں رجسٹریشن نمبر کی جعلسازی پر بھاری جرمانے اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ ہر سال بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی رجسٹریشن نمبر فعال رکھا جائے گا۔ترمیمی بل کے تحت متعلقہ افسران کو سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ اور تصدیق کا اختیار بھی دیا جائے گا، جبکہ مالک کی وفات کی صورت میں گاڑی خودکار طور پر ان کے لواحقین کے نام منتقل ہو جائے گی۔